جواء کے اڈوں پر چھاپے رقم اور زہریلی پڑیاں برآمد

جواء کے اڈوں پر چھاپے، آٹھ جواری گرفتار۔داؤ پر لگی رقم ودیگر اشیاء برآمد۔960 پڑیاں زہریلے گٹکے کی برآمد، تین ڈیلر گرفتار
سانگھڑ (محمد شبیر کےکے سے) تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی سانگھڑ ذیشان صدیقی کی ہدایات پر سماجی برائیوں کےخلاف کاروائیاں کی گئیں ہیں۔ شہدادپور اور جھول پولیس نے جواء کےاڈوں پر چھاپے مارکر 08 جواریوں محمد عرس، وحید علی، رانو، احمد خان، لونگ، غلام نبی، نوید اور حضور بخش کو گرفتار کرکے داؤ پر لگی 3050 روپے کی رقم و دیگر اشیاء برآمد کی ہیں۔ مزید برآں
ٹنڈوآدم اور بی سیکشن پولیس نے مضر صحت زہریلے گٹکے کی تیاری اور فروخت کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے لکھا ڈنو برڑو، غلام فرید اور محمد عامر انصاری کی دکانوں پر چھاپے مارکر 960 پڑیاں برآمد کی ہیں۔ اور ملزمان کو گرفتار کیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here