جنوبی افریقہ میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹرین ساز پلانٹ کا افتتاح

جنوبی افریقہ میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ٹرین ساز پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا۔ جنوبی افریقہ کے علاقے ڈنوٹر میں براعظم افریقہ کے سب سے بڑے ریل گاڑیاں بنانے والے کارخانے گبیلا پلانٹ کا افتتاح صدر سیریل رامافوسا نے کیا۔انہوں نے اس موقع پر بتایا کہ یہ کارخانہ قومی ریل کمپنی پسنجر ریل ایجنسی آف ساﺅتھ افریقہ (پراسا)اور فرانس کے ٹرانسپورٹ ادارے السٹم کی مشترکہ کاوش ہے جو 51 بلین رنڈ (3.5 بلین ڈالر)کی لاگت سے قائم کی گئی۔ا نہوں نے کہا کہ اس پلانٹ سے تیار ہو کر پہلی ٹرین رواں سال دسمبر میں باہر آئے گی۔انہوں نے کہاکہ شعبہ مینوفیکچرنگ اقتصادی ترقی کا اصل انجن یا روح رواں ہے۔اس کارخانے سے 1500 افراد کو روزگار مہیا ہو گا اور آئندہ دو سال میں 56 ریل گاڑیاں تیار ہوں گی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here