جمیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے آمیر سینئٹر عطاءالرحمان نے کہا ہے۔ کہ پاکستانی عوام کو عنقریب ایک بڑی خوشخبری ملے گی۔

فخرالدین مردان )
شیرگڑھ
جمیت علمائے اسلام خیبر پختونخوا کے آمیر سینئٹر عطاءالرحمان نے کہا ہے۔ کہ پاکستانی عوام کو عنقریب ایک بڑی خوشخبری ملے گی۔ جعلی حکمرانوں کا دھڑن تختہ ہوکر زیادہ تر جیلوں اور بقایا گھروں میں ہونگے۔ آزادی مارچ کے ثمرات ہی کے زریعے حکومت سے نجات ملے گی۔ عقیدہ ختم النبوت ملک و قوم کا ہر قیمت پر تخفظ کرکے دم لینگے۔ چاہئے کسی کے پیٹ میں درد یا مروڑ ہو۔ ائندہ حکومت جے یو ائی کی ہوگی۔ حکومت کو مزید وقت دینے سے ملک و قوم کیلئے گھبیر مسائل پیدا ہونگے۔ خطرناک مہنگائی بے روزگاری سے غریب طبقہ اجیرن زندگی گزارنے پر مجبور ہے۔ بلکہ معاشی ناہمواری سے ائے روز خودکشیوں میں اضافہ ہورہاہے۔ وہ شیرگڑھ کے مقام پر جے یو ائی کے زیراہتیمام مہنگائی کے خلاف ایک بڑے احتیجاجی جلسے اور عظمت القران کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں۔ اس سے قبل مردان ملاکنڈ روڈ پر ایک بڑی احتیجاجی ریلی نکالی گئ۔ جسمیں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔ احتیجاجی ریلی سے جے یو ائی ضلع مردان کے آمیر مولانا محمد قاسم سابق ایم پی ایز مولانا امانت شاہ۔ مولانا تاج الامین جبل جے یو ائی تحصیل تخت بھائی کے آمیر حافظ سعید جنرل سیکرٹری محمد حسین۔حاجی محمد کریم ضلعی سیکرٹری اطلاعات مولانا قیصر الدین نے بھی خطاب کیا۔ جلسے کی صدارت تحصیل آمیر حافظ محمد سعید نے کی۔ انھوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں نے ملک و قوم کو درپیش مسائل اور قادیانیوں کی بڑھتی ہوئی سرگرمیوں پر مزید خاموشی جاری رکھی۔ تو قوم کو ایک بار پھر اسلام اباد کی طرف کال دیکر جعلی حکمرانوں کا جینا حرام کیا جائےگا۔ انھوں نے کہا کہ بے تخاشہ ٹیکسوں اور مہنگائی کی وجہ سے پورے معاشرے پر نہایت برے اثرات مرتب ہورہے ہیں۔ انھوں نے کہاکہ اسلامی مدرسوں کے خلاف تمام منفی پرپیگنڈے دم توڑ چکے ہیں۔ 126 دن دھرنے میں کیا کیا ہوا۔ جبکہ آزادی مارچ میں ایک گملا بھی نہ توڑا گیا۔ جس سے اسلام دشمن عناصر حیران و پریشان ہو کر قادیانیت کو فروغ دینے لگے۔ لیکن جے یو ائی لادینی قوتوں کے خلاف ڈٹ کر مقابلہ کریگی۔ اس موقع پر مہنگائی کے خلاف اور گو عمران گو کے زبردست نعرے لگائے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here