تھانہ صدر جلالپور_پیروالہ کے علاقہ چک 68 ایم پرمٹ روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا پولیس پرحملہ

تھانہ صدر جلالپور_پیروالہ کے علاقہ چک 68 ایم پرمٹ روڈ پر نامعلوم مسلح ڈاکوؤں کا پولیس پرحملہ
حملہ کے دوران زیرحراست ڈاکو ملزم فدا حسین ولد اکبرعلی قوم کھوکھر سکنہ 3 ایم آر اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک۔
ہلاک ہونے والے ملزم کودوران ریمانڈ پولیس کی حراست میں ریکوری کے لیے لے جایا جا رہا تھا۔
موٹر سائیکل پر سوار 4 نامعلوم مسلح افراد نے اپنے ساتھی کو چھڑوانے کی غرض پولیس پر فائرنگ کر دی۔پولیس نے بھی حق حفاظت خود اختیاری کے تحت ڈاکوؤں پر اکا دکا فائرنگ کی۔کافی دیر تک فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔فائرنگ سے زیر حراست پولیس ملزم اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا۔
فائرنگ کے دوران حملہ کرنے والے نامعلوم ڈاکو رات کا فائدہ اٹھاتے ہوئے موقع سے فرار ہو گئے۔
فائرنگ سے پولیس کانسٹیبل شہزاد 1451/C زخمی ہوا اور پولیس کی گاڑی بھی شدید متاثر ہوئی دیگر پولیس ملازمین نے گاڑی کی اوٹ اور زمین پر لیٹ کر جان بچائی۔ علاقہ کی ناکہ بندی کروا دی گئی ہے اور فرار ہونے ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے کر ان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ہلاک ملزم راہزنی اور رابری معہ قتل کے کئی سنگین مقدمات میں ریکارڈ یافتہ تھا
ہلاک ملزم نے چند ماہ قبل قادرپورراں کے علاقہ میں اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر رابری کی واردات کے دوران مزاحمت پر فائرنگ کر کے کمسن بچی کی جان لے تھی۔ وقوعہ کی اطلاع پر تمام سینئر افسران موقع پر پہنچے۔

ترجمان
ملتان پولیس

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here