تفتیشی آفیسران کی منشیات کے مقدمات میں تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو بہتر بنانے کے لۓ ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔

ڈیرہ غازیخان۔
شاهد حسین راجپوت بیورو چیف

تفتیشی آفیسران کی منشیات کے مقدمات میں تکنیکی بنیادوں پر تفتیش کو بہتر بنانے کے لۓ ایک روزہ کورس کا انعقاد کیا گیا۔
ایک روزہ کورس میں ایڈیشنل سیشن جج رضا اللہ خان نے تفتیشی آفیسران کو اس بارہ میں تفصیلی لیکچر دیا۔
اس موقع پر ڈی پی او اسد سرفراز، اسسٹنٹ ڈسٹرکٹ پراسیکیوٹر شمشاد سلیم قریشی اور ضلع کے تفتیشی آفیسران نے شرکت کی۔
تمام تفتیشی آفیسران کو منیشات کے مقدمات میں بہتر انداز میں تفتیش کرنے اور ملزمان کے خلاف ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے کے متعلق لیکچر دیا۔انہوں نے بتایا کہ تفتیشی آفیسران کے کمزور چالان کی وجہ سے ملزموں کو سزا دلوانا انتہاٸ مشکل ہو جاتا ہے۔انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لۓ ایسی تفتیش کریں اور اپنے آپ کو رول ماڈل بننے کی کوشش کریں کیونکہ تجربہ کا کوٸ نعم البدل نہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here