تعلیمی اداروں میں بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کرکے ہم اپنے مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں ،ہمارے بچے ہی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ۔ اختر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی

تعلیمی اداروں میں بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت کرکے ہم اپنے مستقبل کو روشن بناسکتے ہیں ،ہمارے بچے ہی ملک کا سب سے قیمتی سرمایہ ہیں ۔ اختر فاروق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے لڈن میں دی نیسٹ سکول سسٹم کا افتتاح کیا اس موقع پر انہوں نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ تعلیمی درسگاہوں میں بچوں کو اچھی تعلیم کے ساتھ اچھی تربیت دے کر ہم اپنے ملک کا مستقبل روشن بناسکتے ہیں انہوں نے کہاکہ ہمارا سب سے قیمتی سرمایہ ہمارے بچے ہیں والدین کو چاہئیے کہ اپنے بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دیں تاکہ وہ پڑھ لکھ کر آگے آئیں ۔ ڈی پی او اختر فاروق کا مزید کہنا تھاکہ لڈن جیسے پسماندہ علاقے میں دی نیسٹ انٹرنیشنل سکول کا بننا یہاں کی عوام کےلئے کسی بڑے تحفے سے کم نہ ہے ۔ انہوں نے یہ بھی کہاکہ پولیس اور عوام کے درمیان تعلقات کو بہتر بنانے کےلئے اقدامات جاری ہیں اور پولیس کے نظام میں بڑی حد تک تبدیلی آچکی ہے اب ہر آدمی بلاتفریق آسانی سے اپنا مسئلہ بیان کرکے حل کرواسکتاہے ۔ انکا یہ بھی کہنا تھاکہ ہم اپنی عوام کے جان و مال کی حفاظت کےلئے ہر دم تیار ہیں اور اس ضلع وہاڑی کو کرائم فری بنانے کےلیے سول سوسائٹی اور شہریوں کے ساتھ ملکر تمام وسائل بروۓ کار لارہے ہیں ۔ سکول کی افتتاحی تقریب میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق کے علاوہ سابق صدر بار وہاڑی فیاض احمد خان لکھویرا ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران حاجی محمد حسین آرائیں ۔ صدر مرکزی انجمن تاجران محمد اقبال کملانہ ۔۔ سینئرصحافی غلام کبریا، فہیم کبریا،محمد افضل مختار، مہر شہادت علی سیال،، ڈائریکٹر دی نیسٹ سکول راۓ طارق شہزاد ۔حاجی محمد نواز وٹو ۔ سعید افضل ۔مجاہد کریم بھٹی ۔ سہیل عطاگازر ۔ محمد بخش ورک ۔ محمد اسلم کملانہ ۔ راشدعلی چوہان ۔شبیر احمد۔ محمد ذیشان شاہد دولتانہ سمیت کثیر تعداد میں مردوخواتین شریک تھے۔ڈی پی او وہاڑی نے دیگر مہمانوں کے ہمراہ فیتہ کاٹا اور کلاس رومز کا وزٹ بھی کیا انہوں نے سکول انتظامیہ کو اس بات پر خوب سراہا کہ سکول میں جدید تقاضوں کے مطابق سب کچھ یقینی بنایاگیاہے

Attachments area

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here