تحصیل حاصل پور کے انارکلی بازار ، ریلوے روڈ، چوک فوارہ سے ملحقہ بازار اور دیگر بازار سکڑتے جا رہے ہیں جبکہ بااثر پلازہ مالکان کی غیر قانونی برہوتری جن میں انیس شاپنگ سنٹر اور مدینہ موبائل مارکیٹ کے آگے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کی وجہ سے راستے تنگ ہوتے جا رہے ہیں اور ٹریفک کے رش کی وجہ سے بزرگ شہریوں اور خواتین کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے

تحصیل حاصل پور کے انارکلی بازار ، ریلوے روڈ، چوک فوارہ سے ملحقہ بازار اور دیگر بازار سکڑتے جا رہے ہیں جبکہ بااثر پلازہ مالکان کی غیر قانونی برہوتری جن میں انیس شاپنگ سنٹر اور مدینہ موبائل مارکیٹ کے آگے غیر قانونی پارکنگ اسٹینڈ کی وجہ سے راستے تنگ ہوتے جا رہے ہیں اور ٹریفک کے رش کی وجہ سے بزرگ شہریوں اور خواتین کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے جبکہ دوکاندار اپنی حدود سے تجاوز کر کے سامان باہر رکھے ہوئے ہیں کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں جبکہ تحصیل انتظامیہ تاجروں کے آگے بے بس ہوتی جا رہی ہے اور تجاوزات مافیا کے خلاف آپریشن فائلوں میں بند جبکہ تحصیل انتظامیہ نے ان تاجروں کو کھلی چھوٹ دی ہوئی ہے ۔سیاسی و سماجی راہنماﺅں کی طرف سے وزیراعلیٰ پنجاب، ڈی سی بہاولپور ، اے سی حاصل پور سے فوری نوٹس لیتے ہوئے انار کلی بازار میں سیاست سے ہٹ کر بلا امتیاز تجاوزات کے خاتمہ کو یقینی بنایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here