بین الاغلاعی گینگ ملتان پولیس نے گرفتار کر لیا

*سٹی پولیس آفیسر ملتان محمد زبیر دریشک اور ایس ایس پی آپریشنز ملتان محمد کاشف اسلم کی ہدایت پر ایس پی کینٹ زنیرہ اظفر کی زیرِ نگرانی میں ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد حیدر حسین کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد انسپکٹر بشیر ہراج، اسسٹنٹ سب انسپکٹر فیاض بوسن اور تھانہ مظفر آباد کے دیگر پولیس افسران نے کاروائی کرتے ہوئے ہاشم گینگ کو گرفتار کر لیا۔ کینٹ ڈویژن میں رابری کی وارداتوں کی روک تھام کے لئے یہ ٹیم تشکیل دی گئی۔ پولیس ٹیم نے دن رات محنت کر کے ہاشم گینگ کے 03 ارکان کو گرفتار کر کے مال مقدمہ برآمد کر لیا۔ ہاشم گینگ کے 03 ارکان ہاشم ولد اللہ بچایا ( سر غنہ ) ،غلام مجتبی اور محمد امجد ولد خدا بخش قوم کھرل کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان رابری کی متعدد وارداتوں میں ملوث ہیں۔ ملزمان کے قبضہ سے 03 پسٹل 30 بور اور 01 لاکھ روپے نقدی برآمد کیے گئے۔ ملزمان کو شناخت پریڈ پر بھجوایا گیا ہے جبکہ ریمانڈ جسمانی حاصل کر کے مزید ریکوری کی امید کی جا رہی ہے۔ ملزمان نے دوران انٹیروگیش رابری کے 10 سے زائد مقدمات کا انکشاف کیا ہے۔جبکہ ملزمان رابری کے 6 سے زائد مقدمات میں ریکارڈ یافتہ ہیں ملزمان کی گرفتاری سے سرکل مظفر آباد میں کرائم میں کمی آئی ہے ۔سی پی او ملتان محمد زبیر دریشک نے ڈی ایس پی سرکل مظفر آباد حیدر حسین ،ایس ایچ او تھانہ مظفر آباد انسپکٹر بشیر ہراج اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اور شاباش دی*

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here