بہاولپور – قائم پور پولیس کی ماہ فروری سال2021ءکی کارگزاری

،06گینگزٹریس،جن سے3363700روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ کے علاوہ204مجرم اشتہاریوں سمیت1304ملزمان گرفتار،جن سے11007257روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمدہوا۔
تفصیل کے مطابق ڈی پی اوبہاولپورکے ترجمان جام محمد ساجد کے مطابق ماہ فروری2021ءکے مہینہ میں 932مقدمات درج رجسٹر ہوئے جن میں سے29مقدمات جھوٹے ہونے کی بناءپرخارج ہو چکے ہیں۔ قتل کے مقدمات میں 15اورسرقہ بالجبرکے14ملزمان گرفتارکیے جا چکے ہیں جبکہ 06 گینگز ٹریس ان میں ملوث23ملزمان گرفتار،جن سے41نئے وپرانے مقدمات ٹریس آوٹ اور3363700روپے سے زائدمالیت کامال مسروقہ اوراسلحہ ناجائز برآمد کیاگیا۔اسلحہ ناجائز کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے82ملزمان کو گرفتار کر کے ا±ن کے قبضہ سے02کلا شنکوف،70پسٹل،05گن،01کاربین،04ریوالور اور323روندبرآمد ہوئے۔منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے110ملزمان کو گرفتار کرکے ا±ن کے قبضہ سے39کلو530گرام چرس،140گرام ہیروئن،3070لیٹر شراب،1123لیٹر لہن اور19چالو بھٹیاں شراب قبضہ پولیس میں لی گئیں۔ قماربازوں کے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے105ملزمان گرفتارکیے گئے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عمل درآمد کرتے ہوئے لاوڈ اسپیکر کی خلاف ورزی کرنے پر22 جبکہ عارضی رہائش کے کوائف نہ جمع کرانے پر06ملزمان کو گرفتار کرکے پیش عدالت کیا جا چکا ہے۔مجرمان اشتہاریوں کے خلاف کریک ڈاو¿ن کرتے ہوئے ضلع بھر کی پولیس نے”A”کیٹگری کے20اور”B”کیٹگری کے184کل204مجرمان اشتہاریوں کو گرفتار کرکے چالان عدالت کیا۔

Leave a Reply