بھکاریوں نے شہریوں کا ناک میں دم کر دیا بس اسٹاپ مین بازار اور دیگر علاقوں میں بھکاریوں کے غول گھومتے رہتے ہیں

جو بھیک نہ دینے پر شہریوں کو بے عزت بھی کرتے اکثریت نوجوان نوجوان خواتین اور چھوٹے بچوں پر مشتمل ہے – تفصیلات کے مطابق حالیہ دنوں میں شہر میں اچانک بھکاریوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے اور نوجوان بھکارن خواتین جن کا گروہ تین یا چار پر مشتمل ہوتا ہے اور یہ گروہ مختلف بازاروں میں گھومتا رہتا ہے اس کے علاوہ بھکاری بچے اور جعلی معزور بھکاری بھی سارا دن دکانوں اور بازاروں میں گھومتے رہتے ہیں جن سے شہری بہت زیادہ تنگ آے ہوے ہیں ان بھکاریوں کو اگر بھیک نہ دی جاے تو شہریوں کا مزاق اڈاتے ہیں اور انہیں بے عزت کرتے ہیں- شہریوں ڈاکٹر اسلم ، سلیم سونی ، میاں فدا حسین ، پیر بشیر پہلوان ، وقار شاہ ، حاجی محمد، اور دیگر سینکڑوں شہریوں کا کہنا ہے کہ خدشہ ہے کہ ان بھکاریوں میں نوسرباز اور جرایم پیشہ افراد بھی ہو سکتے ہیں جو دن وقت بھکاریوں کے روپ میں گھومتے ہیں اور رات کو وارداتیں کرتے ہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here