بھارتی اقدامات عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے: ملیحہ لودھی

اقوام متحدہ میں پاکستان کی مستقل مندوب ملیحہ لودھی کا کہنا ہے کہ بھارتی اقدامات عالمی قوانین، سلامتی کونسل کی قراردادوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔
فصیلات کے مطابق سیکریٹری پاکستانی سفیر ملیحہ لودھی نے اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوٹیرس سے ملاقات کر کے انہیں مقبوضہ کشمیر میں جاری بھارتی مظالم سے آگاہ کیا۔

ملیحہ لودھی نے کہا کہ مقبوضہ کشمیرمیں صورت حال بتدریج بگڑتی جا رہی ہے، بھارت کےغیر قانونی اقدامات نے کشمیرمیں سنگین بحرانوں کو جنم دیا۔

پاکستانی سفیر نے کہا کہ بھارت مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کررہا ہے، مقبوضہ کشمیرمیں بڑے انسانی المیے کے پیدا ہونے کا خدشہ ہے، مقبوضہ کشمیرمیں نافذ کرفیو نے معمولات زندگی کو مفلوج کر دیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here