بورے والہ کے نواحی علاقہ ساہوکا میں ڈاکو راج برقرار،سکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات

بورے والہ کے نواحی علاقہ ساہوکا میں ڈاکو راج برقرار ، رات گئے سرکاری سکول ٹیچر کے گھر ڈکیتی کی واردات ، ڈاکو 7 تولے سونے کے زیورات ، 25 ہزار روپے نقدی ، موٹر سائیکل 125 لے کر فرار۔ تفصیلات کے مطابق رات گئے تھانہ ساہوکا کی حدود چک نمبر 315 ای بی میں گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول 311 کے ٹیچر اور معروف کمنٹیٹرز رفاقت حسین بابر کے گھر ڈاکو اسلحہ کے زور پر اہلخانہ کو یرغمال بنا کر 7 تولے سونے کے زیورات ، 1 عدد موٹرسائیکل 125 اور 25 ہزار روپے نقدی لے کر فرار ہوگئے۔بورےوالا شہر سمیت گردونواح میں گزشتہ کئی ہفتوں سے جاری چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں نے علاقہ بھر کے لوگوں کو شدید خوف و ہراس میں مبتلا کر رکھا ہے۔ اہل علاقہ نے نئے تعینات ہونے والے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اختر فاروق سے ڈاکووں کے خلاف کریک ڈاؤن کا مطالبہ کیا ہے اور سرکاری سکول ٹیچر کے گھر ہونے والی ڈکیتی کا ہنگامی بنیادوں پر نوٹس لیکر ڈاکووں کے خلاف کارروائی کر کے زیورات ، موٹر سائیکل اور نقدی برآمد کرنے کی اپیل کی ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here