بورے والہ:قدیمی قبرستان دیوان صاحب کی قبریں زمین بوس ہونے لگیں

قدیمی قبرستان دیوان صاحب کی قبریں زمین بوس ہونے لگیں
تفصیلات کے مطابق دربار حضرت بابا حاجی شیر دیوان صاحب کے ملحقہ قبرستان کی قبروں میں سیوریج کا گندہ پانی کھڑا ہونے کی وجہ سے قبریں زمین بوس ہونے لگیں قبرستان کی دیکھ بھال کے لیے کسی قسم کے کوئی موثر اقدام نہیں ہیں نہ کوئی کمیٹی نہ کوئی تنظیم اور نہ ہی کوئی چوکیدار موجود ہے چار دیواری بھی نامکمل ہونے کے باعث قبرستان کی حالت زار دیدنی ہے پچھلے دنوں ایک عوامی کمیٹی کو کاغذوں کی نظر کر دیا گیا قبرستان میں نہ تو پانی کا بندوبست ہے اور نہ ہی کوئی سایہ دار درخت لکڑی چوروں نے چھوڑا ہے عوام کا مطالبہ ہے کہ متاثرہ قبروں کی تعمیر کا مناسب بندوبست کیا جائے تاکہ اپنے پیاروں کی قبروں کو مزید خراب ہونے سے بچایا جاسکے قبرستان کی چار دیواری کے ساتھ ساتھ سایہ دار درختوں کا بندوبست کیا جائے اہل علاقہ کا ان مسائل کے حل کےلیے مقامی انتظامیہ اعلیٰ حکام اور وزیراعلیٰ پنجاب سے پرزور مطالبہ ہے کہ شہر خاموشاں کو بہتر کرنے کےلیے نوٹس لیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here