بورے والا نواحی گاؤں چک 305 ۔ای بی بنیادی مرکز صحت میں مال مویشی باندھے جانے لگے

بورےوالا۔
بورے والا نواحی گاؤں چک 305 ۔ای بی بنیادی مرکز صحت میں مال مویشی باندھے جانے لگے۔
اور ہسپتال کی عمارت میں گوبر کی پاتھیاں اور لکڑیاں بھی رکھی جانے لگیں ۔ سرکاری عمارت کو ذاتی استعمال میں لایا جا نے لگا اور نئے پاکستان میں بھی تبدیلی کا سفر شروع نہ ہوسکا
بورے والا تفصیل کے مطابق بورے والا کے نواحی گاؤں 305 ۔ای بی کے بنیادی مرکز صحت میں مویشی باندھے جا رہے ہیں اور گوبر کی پاتھیاں اور لکڑیاں وغیرہ رکھی جارہی ہیں جس کی وجہ سے بنیادی مرکزصحت مویشیوں کے بھانہ کا نقشہ پیش کرنے لگا ہے ۔
بورے والا
اور ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر نے بھی اس سلسلہ میں خاموشی اختیار کی ہوئی ہے اس سلسلہ میں ڈیوٹی ڈاکٹر سے رابطہ کیا گیا تو انہوں نے مبینہ طور پر کہا کہ یہ گائے وغیرہ میری ہیں اور میں نے ہی یہاں لکڑیاں اور پاتھیاں وغیرہ رکھی ہوئی ہیں اعلی افسران کو سب کچھ پتا ہے آپ نے جو کرنا ہے کرلو۔

جس پر مقامی عوامی و سماجی حلقوں نے اعلی حکام سے صورتحال کا فوری نوٹس لینے اور اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here