بورےوالا جوڈیشل کمپلیکس اور بار ایسوسی ایشن بورےوالا میں شجر کاری مہم کے سلسلہ میں پودا لگانے کی پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیز نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا۔
اس موقع پر ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیز ، صدر بار بورےوالا سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ اور جنرل سیکرٹری بار میاں رمیض احمد بیٹو ایڈووکیٹ نے کہا کہ درخت لگانا سنت نبوی ہے اور صدقہ جاریہ ہے۔ درخت لگانے سے اجر عظیم کے ساتھ انسانی زندگی کا لازمی جزو آکسیجن کا حصول بھی ممکن ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
ملک میں حالیہ شجر کاری مہم کے دوررس فوائد حاصل ہو رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ بورےوالا میں زیادہ سے زیادہ پودے لگا کر ان کی نگرانی کرائی جائیگی تاکہ وہ تنا آور درخت بن کر خوبصورتی میں اضافہ کی وجہ بن سکیں۔
شجر کاری مہم کے سلسلہ میں ایڈیشنل سیشن جج محمد ظفر اقبال ، صدر بار سلمان یوسف گھمن ، سیکرٹری بار میاں رمیض بیٹو اور چوہدری محمود اختر گھمن نے بھی پودا لگایا۔شجر کاری مہم کی تقریب میں ایڈیشنل سیشن جج یونس عزیز ، ایڈیشنل سیشن جج محمد ظفر اقبال ، سابق سیکرٹری بار کاشف مقبول جھٹول ، سابق صوبائی وزیر و سابق صدر بار چوہدری محمود اختر گھمن سابقہ صدر بار ملک فرقان یوسف گھمن ایڈووکیٹ ،
سابق صدر بار مہر طاہر امجد ایڈووکیٹ ، سابق سیکرٹری بار رانا محمد سلیم ایڈووکیٹ ، منصر نوید گجر ایڈووکیٹ ، منیر احمد ایڈووکیٹ ، سعید طالب گجر ایڈووکیٹ ، مدثر شاہ ایڈووکیٹ ، علی عرفان گھمن ایڈووکیٹ ، نوید دھریوال ایڈووکیٹ ، عدیل مختار ،ملک شجاع الحق لنگڑیال ایڈووکیٹ ، ابرار مہار ایڈووکیٹ ، ندئم رندھاوا ایڈووکیٹ طلعت محمود چویدری ایڈووکیٹ ایڈووکیٹ سمیت دیگر جونیئر و سینئر وکلاء اور صحافیوں نے بھی شرکت کی۔۔۔۔۔۔۔
تقریب کے اختتام پر ملکی سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔۔۔

Leave a Reply