بورے والا ۔۔۔۔۔

میونسپل کارپوریشن بوریوالا کی حدود میں سیوریج کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا،گلیاں اور سڑکیں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں،سابقہ دور حکومت میں شروع کیا گیا سیوریج کا میگا پراجیکٹ ناقص حکمت عملی اور ٹھیکیدار کی مبینہ نااہلی کی وجہ سے زمین بوس ہوگیا وزیر اعلی پنجاب سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ۔

بورےوالا شہر اور اسکی نواحی بستیوں میں سیوریج کا نظام مفلوج ہوکر رہ گیا گذشتہ دور حکومت میں 35 کروڑ سے زائد کی لاگت سے شروع کیا گیا نئی سیوریج لائینیں بچھانے کا میگا پراجیکٹ محکمہ پبلک ہیلتھ کی ناقص منصوبہ بندی اور ٹھیکیدار کی مجرمانہ غفلت کے باعث تاحال فنگشنل نہ ہوسکا بلکہ ڈالے گئی پائپ لائینیں زمین بوس ہوچکی اور پورے شہر میں نکاسی آب کا مسئلہ نہ صرف عوام بلکہ میونسپل کارپوریشن کے لئے بھی عذاب بن کر رہ گیا ہے شہریوں کا کہنا ہے کہ نکاسی آب کے منصوبے پر کروڑوں روپے کی خطیر رقم خرچ ہونے کے باوجود پورا شہر گندے پانی میں ڈوب رہا ہے وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اس کا فوری نوٹس لیا جائے

رپورٹ
ملک طالب حسین اپنی بات نیوز ٹی وی بورے والا

Leave a Reply