بورے والا۔محکمہ خوراک کی مبینہ نااہلی۔آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکام

بورے والا۔محکمہ خوراک کی مبینہ نااہلی۔آٹے کے بحران پر قابو پانے میں ناکام۔شہری آٹے کے حصول کے لئے دھکے کھانے پر مجبور۔فلور ملز ایسوسی ایشن کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری۔ڈی ایف سی وہاڑی اپنی نااہلی پر پردہ ڈالنے کے لئے فلور ملز کے خلاف انتقامی کاروائیوں پر اتر آیا ہے۔فلور ملز ایسوسی ایشن۔ایک فلور ملز کو گندم کا وافر کوٹہ دیکر بحران پر قابو پانے کی کوشش بھی کامیاب نہ ہوسکی۔تفصیلات کے مطابق بورے والا سمیت ضلع بھر میں ڈی ایف سی وہاڑی کی جانب سے فلور ملز کے خلاف بوگس کاروائیوں اور بلاجواز جرمانوں کے خلاف ضلع بھر میں فلور ملز کی ہڑتال تیسرے روز بھی جاری رہی ڈی ایف سی نے ہڑتال کرنے والی ملز کا کوٹہ معطل کر کے ایک منظور نظر ملز کر دیکر آٹے کے پیدا شدہ بحران پر قابو پانے کی جو کوشش کی تھی اس میں بھی بری طرح ناکام ہوگئے ہیں شہری آٹے کے حصول کے لئے مارے مارے پھر رہے ہیں نواحی آبادیوں میں دوکانوں پر آٹا غائب ہے اور شہری خوار ہونے پر مجبور ہیں محکمہ خوراک کی طرف سے آٹے کی تیاری میں مصروف ایک فلو ملز اس بحرانی کیفیت میں ضرورت کے مطابق آٹا فراہم کرنے میں ناکام نظر آرہی ہے جبکہ فلور ملز ایسوسی ایشن اور ڈی ایف سی کے مابین ایکدوسرے کے خلاف جاری محاذ آرائی نے شہریوں کو دو وقت کی روٹی سے بھی محروم کردیا ہے فلور ملز ایسوسی ایشن کا الزام ہے کہ نئے تعینات ہونے والے ڈی ایف سے تمام فلور ملز کو 50 ہزار ماہانہ بھتہ دینے کا کہا تھا جس سے انکار پر انہوں نے ریکارڈ مکمل ہونے کے باوجود بوگس طریقے سے فلور ملز کو بھاری جرمانے کر کے ان کا کوٹہ بھی معطل کردیا جسکے خلاف فلور ملیں احتجاجا بند ہیں جبکہ ڈسٹرکٹ فوڈ کنٹرولر چوہدری خالد آرائیں کے مطابق بورے والا کی ایک فلور ملز نے بوگس سیل پوائنٹ بنایا تھا وہ محکمہ نے پکڑ کر اسے جرمانہ کیا اور اسکا پانچ دن کا گندم کا کوٹہ منسوخ کردیا جنہوں نے محکمہ کو بلیک میل کرنے کے لئے دیگر فلور ملز کو ساتھ ملا کر ہڑتال کردی لیکن ہڑتال سے ہمیں کوئی فرق نہیں پڑتا کیونکہ ابھی بھی چھ فلور ملیں آٹا سپلائی کررہی ہیں اور آٹے کی کوئی قلت نہیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here