بورے والا۔شہر اور اہم شاہراہوں کے گرد بدترین تجاوزات نے شہریوں کی زندگیاں اجیرن بنا دیں…….
میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ہائی وے نے تجاوزات مافیا کے سامنے گھٹنے ٹیک دیئے،
سڑکوں کے اوپر دوکانیں سج گئیں اہم شاہراہوں کے کناروں تک تجاوزات حادثات کا باعث بن گئیں،
وزیر اعلی پنجاب سے تجاوزات مافیا کے خلاف گرینڈ آپریشن کا مطالبہ۔
تفصیلات کے مطابق میونسپل کارپوریشن اور محکمہ ہائی وے کی چشم پوشی اور غفلت کے باعث اندرون شہر تمام بازاروں،خصوصا گول چوک،ملتان روڈ،لاہور روڈ،چیچہ وطنی روڈ،چونگی نمبر 5 اور جنرل بس سٹینڈ پر دوکانوں کے باہر تجاوزات مافیا نے پنجے مضبوط کر لئے سڑکوں پر دوکانیں سجانے کے علاوہ ریہڑیاں آمدورفت کے لئے عذاب بن چکی ہیں قومی شاہراہوں کے دونوں جانب بااثر تجاوزات مافیا کی طرف سے بھاری سامان اور بورڈ نصب کر کے ٹریفک کے لئے بڑے مسائل پیدا کردیئے ہیں
گول چوک،ریلبازار،پرانی سبزی منڈی اور دیگر بازاروں میں تجاوزات مافیا سے مبینہ طور پر میونسپل کارپوریشن کا عملہ بھتہ وصول کر کے انکے خلاف کاروائی کی بجائے تحفظ فراہم کررہا ہے
اس بدترین صورتحال نے شہر کو بدصورت بنا دیا ہے مقامی شہری تنظیموں کے نمائندگان نے وزیر اعلی پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈی سی وہاڑی سے تجاوزات کے فوری خاتمے کا مطالبہ کیا ہے

Leave a Reply