بورے والا۔۔۔۔۔۔

الیکشن ٹریبونل ملتان نےمسلم لیگ(ن)کے ایم این اے چوہدری فقیر آرائیں کے خلاف عائشہ نذیر جٹ کی پٹیسن پر شو کاز نوٹس جاری کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔

لیگی ایم این اے کو اپنے خلاف الزامات کا مفصل جواب جمع کروانے کی ہدایت۔۔۔۔۔،

اپریل کے تیسرے ہفتے میں پٹیشن کی آئندہ سماعت ہوگی،۔۔۔۔۔

تفصیل کے مطابق ۔۔۔۔۔

بورے والا کے حلقہ این اے 162 سے کامیاب ہونے والے مسلم لیگ(ن) کے ایم این اے چوہدری فقیر آحمد آرائیں کے خلاف انکی مد مقابل آزاد امیدوار موجودہ سینئر نائب صدر جنوبی پنجاب عائشہ نذیر جٹ کی طرف سے الیکشن ٹریبونل ملتان میں دائر انتخابی عذرداری میں لیگی ایم این اے کے اثاثہ جات اور بنک اکاونٹس مخفی رکھنے کے خلاف اعتراضات اٹھائے گئے تھے اس انتخابی عذرداری کی سماعت کے دوران الیکشن ٹریبونل ملتان کے جج عاصم حفیظ نے لیگی ایم این اے کو شو کاز نوٹس جاری کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ وہ اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کے متعلق تحریری و دستاویزی ثبوت عدالت میں جمع کروائے ۔۔۔۔۔

انتخابی عزاداری کی آئندہ سماعت اپریل کے تیسرے ہفتے میں ہوگی۔۔۔

Leave a Reply