بورےوالا میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات میں‌مزاہمت پر نوجوان زخمی

بورےوالا ملتان روڈ نزد خان ہوٹل کے قریب موٹر سائیکل چھیننے کی واردات ، مزاحمت کرنے پر نوجوان کو فائرنگ کر کے زخمی کر دیا۔ تفصیل کے مطابق بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 519 ای بی کے رہائشی عاصم بودلہ کو نامعلوم مسلح افراد نے خان ہوٹل کے قریب زبردستی روکا اور گن پوائنٹ پر موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت کرنے پر ڈاکووں نے عاصم بودلہ کو فائرنگ کر کے شدید زخمی کر دیا اور موبائل چھین کر فرار ہو گئے۔ زخمی ہونے والے عاصم بودلہ کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here