بورےوالا محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ فلیگ

بورےوالا
محرم الحرام کی آمد کے سلسلہ میں ڈی پی او وہاڑی کا پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ فلیگ مارچ فلیگ مارچ میں ڈی ایس پی شمس الدین سمیت تمام متعلقہ تھانوں کے ایس ایچ اوز،حیدر اسکوارڈ نے شرکت کی ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے جلوس کے مقررہ روٹس کا جائزہ لیا اور موقع پر ہی ضروری ہدایات بھی جاری کیں فلیگ مارچ کے بعد ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان نے دفتر ڈی ایس پی میں صحافیوں سے ملاقات کی اس موقع پر انکا کہنا تھا کہ محرم الحرام کے سلسلہ سیکورٹی کو فول پروف بنانے کے لیے تمام پلان تشکیل دے دیا گیا جلوس کے داخلی و خارجی راستوں پر خار دار تاریں لگا کر سیل کیا جائے،جلوس کے راستوں میں بلند عمارتوں پر ماہر نشانہ بازو کو تعینات کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف سپاٹس پر لگائے گئے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ بھی کی جائے گی جس کے لیے الگ سے کنٹرول روم فنگشنل ہو گا ان کا مزید کہنا تھا کہ شہری اپنے ارد گرد کے ماحول پر گہری نظر رکھیں جلوس کے راستوں میں اسپیشلی کسی بھی اجنبی شخص کو مکان کرایہ پر دیتے ہوئے متعلقہ تھانے میں کرایہ دار کا اندراج کروانے کے ساتھ ساتھ شخصی ضمانت نامہ لازمی لیں اس موقع پر اصغر علی جاوید،میاں شاہد سلیم،شاہد ندیم بھٹی،سمیع اللہ جٹ،وسیم ڈوگر،غلام فرید کھچی،محمد طلحہ پرویز ہاشمی،رضوان سلیمی،کاشف چوہدری موجود تھے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here