بورےوالا علاقہ تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 469 ای بی کے رہائشی کے fساتھ ڈکیتی کی واردات۔ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق

بورےوالا علاقہ تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 469 ای بی کے رہائشی کے fساتھ ڈکیتی کی واردات۔ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق۔ تفصیل کے مطابق بورےوالا علاقہ تھانہ فتح شاہ کی حدود چک نمبر 469 ای بی کا رہائشی سجاد حسین ولد محمد حسین کام سے فارغ ہو کر گھر واقع 469 ای بی میں جا رہا تھا کہ کچی پکی روڈ اڈا چھٹا میل کے قریب پہنچا تو نامعلوم ڈاکووں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک لیا۔ مزاحمت پر ڈاکووں کی فائرنگ سے نوجوان سجاد حسین جاں بحق ہو گیا۔ جاں بحق ہونے والے کی نعش پوسٹمارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال بورےوالا منتقل ، ورثاء غم سے نڈھال ہو گئے۔ بعدازاں لواحقین اور اہل علاقہ نے جاں بحق ہونے والے شخص کی نعش کچی پکی روڈ پر رکھ کر ٹائروں کو آگ لگائی اور احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے روڈ کو مکمل بند کر دیا۔ روڈ بند ہونے سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جس سے گزرنے والوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہر اور مضافات میں بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں سے شہریوں میں خوف و ہراس پایا جاتا ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here