بورےوالا شہر اور گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں

بورےوالا شہر اور گردو نواح میں چوری اور ڈکیتی کی نان سٹاپ وارداتیں ۔ نامعلوم مسلح ڈاکووں نے دن دیہاڑے شہری کو لوٹ لیا۔ ایک ہفتے میں مختلف 9 چوری ، ڈکیتی اور نوسر بازی کی وارداتیں۔ پولیس ڈاکووں کو گرفتار کرنے میں ناکام۔ شہری عدم تحفظ کا شکار عوامی و سماجی اور شہری حلقوں کا احتجاج۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ۔ واقعات کے مطابق شہر اور گردونواح میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں عام ہو گئی ہیں آئے روز شہری ڈاکووں کے ہاتھوں لٹ رہے ہیں۔ بورےوالا شہر اور گردونواح ڈاکووں کی وارداتوں کے لئے پسندیدہ مقام بن گیا ہے۔ پہلی ڈکیتی کی واردات میں زاہد محمود قوم جٹ سکنہ رحمان ٹاون موٹر سائیکل رکشہ پر سیگریٹ کی سیلز کرتا ہے کہ جب وہ ریل بازار میں پہنچا تو 2 نامعلوم مسلح افراد بسواری موٹر سائیکل آئے اور اسلحہ کے زور پر ایک لاکھ روپے چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری ڈکیتی کی واردات میں بورےوالا میونسپل کمیٹی کے سابق اقلیتی کونسلر افتخار مٹھو بھٹی اپنے گھر واقع 437 ای بی بھٹو کالونی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر جا رہا تھا کہ قریب رات 10:30 بجے جب وہ 505 ای بی روڈ پر پہنچا تو دو نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکو پیچھے سے آئے اور پسٹل دکھا کر جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے روک لیا۔ اور تلاشی لینی شروع کر دی تلاشی کے دوران ڈاکووں نے افتخار مٹھو بھٹی کی جیب سے اسلحہ کے زور پر زبردستی 12 ہزار روپے نقدی ، دو عدد شناختی کارڈ ، موٹر سائیکل کی رجسٹریشن بک اور دو عدد قیمتی موبائل چھین لئے اور فرار ہو گئے۔ تیسری ڈکیتی کی واردات میں امان اللہ چونگی نمبر 5 پر المدینہ گیس سنٹر کی دوکان بنائی ہوئی ہے دوکان بند کر کے گھر جا رہے تھے کہ ڈی ایس پی دفتر کے قریب 2 نامعلوم مسلح افراد بسواری 125 موٹر سائیکل آئے اور اسلحہ کے زور پر قریب 1 لاکھ 50 ہزار روپے اور ایک عدد لیپ ٹاپ چھین کر فرار ہو گئے۔ چوتھی ڈکیتی کی واردات ساہوکا کے علاقے چک نمبر 297 ای بی کے قریب دو مسلح ڈاکووں نے میڈیسن کی ریکوری کر کے واپس جانیوالے سیل مین عاصم رزاق سکنہ شرقی کالونی وہاڑی کو اسلحہ کے زور پر روک کر موبائل اور نقدی 10ہزار روپے لوٹ لئے اور فرار ہو گئے۔ پانچویں چوری کی واردات میں کالج روڈ بورےوالا کا رہائشی مرزا وسیم ولد محمد اصغر چیچہ وطنی روڈ پر واقع شہر کے مشہور اور پر رونق نادرا دفتر میں بے فارم بنوانے کی غرض سے اپنے دوست کے ہمراہ صبح قریب 11:30 بجے دفتر میں گیا تو وہاں پر کالے کپڑے پہنے نامعلوم چور نے اس کی جیب سے سام سنگ موبائل نکال لیا اور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ چھٹی چوری کی واردات العزیز مارکیٹ میں قریب 10 بج کر 20 منٹ پر ہوئی جس میں ایک نامعلوم چور نے موبائل چوری کیا اور چوری کرنے کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ ساتویں چوری کی واردات بورےوالا کے نواحی گاوں چک نمبر 503 ای بی کے رہائشی سجاد عرف ساجو کے گھر ہوئی جس میں چور رات گئے گھر کی دیوار توڑ کر قیمتی سامان اور 3 بکریاں چرا کر فرار ہو گئے۔آٹھویں واردات رات گئے چور مچھلی بازار سے پان شاپ کی دوکان سے لاکھوں روپے اور سامان لے اڑے۔ نویں واردات میں اختر سکنہ کے بلاک سے 14 ہزار روپے نوسر بازی کر کے فرار ہو گئے۔ بورےوالا شہر اور گردونواح میں نان سٹاپ چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر سیاسی و سماجی رہنماوں نے وزیراعلی پنجاب سمیت دیگر متعلقہ اعلیٰ حکام سے بڑھتی ہوئی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں پر قابو پانے کا مطالبہ کیا ہے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here