)بورےوالا شہر اور مضافات میں چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا

بورےوالا شہر اور مضافات میں چوری اور ڈکیتیوں کا سلسلہ رکنے میں نہیں آ رہا ، بورےوالا وہاڑی بازار میں آج ایک اور موٹر سائیکل چوری کی واردات۔ تفصیل کے مطابق 259 ای بی کا رہائشی خالد محمود آرائیں آج وہاڑی بازار میں واقع ابراہیم سموسہ شاپ پر گیا اور شاپ کے باہر اپنی ہنڈا سی ڈی 70 موٹر سائیکل نمبری VRL 1786 لاک لگا کر کھڑی کی۔ چند منٹ بعد دیکھا تو موٹر سائیکل موجود نہ تھی جس کو نامعلوم افراد نے لاک توڑ کر چرا لیا اور موقع سے فرار ہو گئے۔ 15 پر اطلاع پر پولیس نے پہنچ کر کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ متاثرہ شخص نے مطالبہ کیا ہے کہ ملزمان کو فوری تلاش کر کے میری موٹر سائیکل واپس دلائی جائے اور قرار واقع سزا دی جائے۔۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here