بورےوالا: تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کرونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران نجی سکول کے گیٹ پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کو روکنے پرسکول کےگارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔

بورےوالا: تھانہ ماڈل ٹاؤن پولیس نے کرونا ایس او پیز کی چیکنگ کے دوران نجی سکول کے گیٹ پر اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کو روکنے پرسکول کےگارڈ کے خلاف مقدمہ درج کرکے اس کو گرفتار کر لیا ہے ۔
تھانہ ماڈل ٹاؤن میں درج ایف آئی آر کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانا اورنگزیب بورے والا شہر کے سی بلاک میں قائم نجی سکول میں میں کرونا ایس او پیز کی چیکنگ کے لئے پہنچے توسکول کے گیٹ پر موجود گارڈ محمد یوسف نے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور کار سرکار میں مداخلت کی اس سلسلہ میں اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا رانااوورنگزیب نے بتایا کہ وہ جب سکول میں کرونا ایس اوپیز کی چیکنگ کےلئے پہنچے تو سکول میں داخل ہوتے اور نکلتے وقت گارڈ نے انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا اور نازیبا الفاظ کہے ۔اسسٹنٹ کمشنر رانا اورنگزیب نے کہا کہ حکومتی ہدایات پر نجی سکولوں میں بھی کرونا ایس او پیز پر عمل درآمد کروانا حکومتی اہلکاروں کی ذمہ داری ہے اور وہ خود اپنے عملے سمیت کرونا ایس پیز اختیار کرتے ہوئے سکول کا معائنہ کرنے کے لئے گئے تھے انہوں نے سکول گارڈ پر تشدد کے الزامات کی تردید کی ۔ دوسری جانب سکول انتظامیہ کا موقف ہے کہ ہمارے گارڈ کو سکول چیکنگ کےلئے آنے والے اسسٹنٹ کمشنر کا ٹمپریچر چیک کرنا اور تعارف پوچھنا مہنگا پڑ گیا جس پر اس کو اسسٹنٹ کمشنر کے ساتھ موجود اہلکاروں نے زدوکوب کے بعدگرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here