بغیررجسٹریشن کے لوڈررکشہ مالکان30مارچ تک رجسٹریشن کرالیں

وہاڑی (شہباز جاویدسے)ڈسٹرکٹ ایکسائز اینڈٹیکسیشن آفیسرسیدوسیم اکبرشاہ نے کہاہے کہ حکومت پنجاب نے لوڈر رکشاکی رجسٹریشن کی اجازت دے دی ہے اورپورے ضلع میں جتنے بھی بغیررجسٹریشن کے لوڈررکشہ چل رہاہے ان کے مالکان30مارچ تک رجسٹریشن کرالیں اس کے بعدکسی بھی بغیرنمبری لوڈررکشہ کوروڈپرچلنے کی اجازت نہیں ہوگی اورایسے تمام رکشے قانون کی خلاف ورزی کے مرتکب پاگئے توان کوبھاری جرمانہ کے علاوہ قانون کی خلاف وزی کے جرم میں بندکردیا جائے گا ان کاکہناتھاکہ ایسے رکشہ مالکان کیلئے حکومت نے جوتاریخ مقررکی ہے اس سے بھرپورفائدہ اٹھائیں تاکہ وہ ہرقسم کی پریشانی سے بچ سکیں

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here