پیر. نومبر 30th, 2020

ایف بی آر نے وزیراعظم کی طرف سے تعمیراتی صنعت کو دی جانے والی مراعاتی سکیم سے فائدہ اٹھانے والے بلڈرز اور ڈویلپرز کی تفصیلات جاری کر دی ہیں جس سے سکیم اور تعمیراتی صنعت سے وابستہ افراد کی دلچسپی کا بخوبی اندازہ لگایا جا سکتا ہے-

تفصیلات کے مطابق 19 اکتوبر 2020 تک 127 پراجیکٹس ایف بی آر میں رجسٹرڈہو چکے ہیں جس کی کل مالیت 63 ارب روپے بنتی ہے۔

مزید برآں کل 108 افراد 114 پراجیکٹس کی رجسٹریشن کرانے کے پراسیس میں ہیں جس کی کل مالیت 109 ارب روپے تک ہے۔

مختلف شہروں میں پراجیکٹس رجسٹریشن کے اعدادو شمار کے مطابق کراچی سے 61، لاہور 44، اسلام آباد 30، راولپنڈی 19، فیصل آباد 10 اور باقی دیگر شہروں سےپراجیکٹس رجسٹرڈ ہو چکے ہیں۔سکیم کے تحت پراجیکٹ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 31 دسمبر 2020 ہے۔

Leave a Reply