ایس ایچ او تھانہ لڈن عبدالستار گجر کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،آٹھ روز قبل 17لاکھ روپے سمیت اغواءہونے والا بیوپارخالد حسین تا حال نہ مل سکا ، سرقہ بالجبر کی سنگین وارداتوں کا سلسلہ بھی جاری

وہاڑی ( عرفان حسین جکھڑ )ایس ایچ او تھانہ لڈن عبدالستار گجر کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ وقفے وقفے سے جاری ،آٹھ روز قبل 17لاکھ روپے سمیت اغواءہونے والا بیوپارخالد حسین تا حال نہ مل سکا ، سرقہ بالجبر کی سنگین وارداتوں کا سلسلہ بھی جاری ، کوٹ غلام قادر پر ڈکیتی کی دو سنگین وارداتیں ، راہگیر ہنڈا سی ڈی 70سی سی دو عدد سے محروم ہو گئے ، بستی دین واہ پر 6مسلح ڈاکوﺅں نے راہگیر سے موٹرسائیکل چھین لیا ، ایس ایچ او تھانہ لڈن خواب خرگوش کے مزے لیتے رہے اور عوام لٹتی رہی ۔
تفصیلات کے مطابق آٹھ روز قبل ایریاتھانہ لڈن سے اغواءہونے والا بیوپار ی خالد حسین جس کے پاس 17لاکھ روپے بھی تھے کو اغواءکر لیا گیا جس کا مقدمہ کئی روز گزرنے کے بعد بڑی مشکل سے درج کیا گیا لیکن تا حال بیوپاری خالد حسین کو بازیاب نہیں کروایا جا سکا ہے عینی شاہدین کے مطابق خالد حسین کو ایک کاربرنگ سفید میں اغواءکیا گیا ہے ، دوسری جانب ایریا تھانہ لڈن میں وارداتیں ہیں کہ تھمنے کا نام نہین لے رہی ہیں ، سرقہ بالجبر کی کئی وارداتوں نے تو ایس ایچ او تھانہ لڈن کی کارکردگی پر سوالیہ نشان لگا دیا ہے ، حالانکہ ان کی نا اہلی تو وقفے وقفے سے جاری ہے ، گزشتہ روز کئی وارداتوں کے سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے ڈاکوﺅں نے کوٹ غلام قادر پر ناکہ لگا کر دو موٹرسائیکل سواروں سے ان کے سی ڈی موٹرسائیکل 70سی سی چھین لیے اور فائرنگ کر کے فرار ہو گئے ، بستی دین واہ میں 6گھات لگائے مسلح ڈاکوﺅں نے اسد قیصر نامی شخص جو کہ اپنے بھائی کے ساتھ گھر جا رہا تھا سے موٹرسائیکل ، موبائل فون اور نقدی رقم چھین لی اور تشدد کا نشانہ بھی بنایا ہے ، موضع کھچی میں چوری کی سنگین واردات میں محمد عمر نامی شخص کا موٹرسائیکل مالیتی 20,000/-روپے دو نا معلوم چور چوری کر کے فرار ہو گئے ، حیرت انگیز طور پر چند روز قبل سید شیر شاہ نامی شخض منڈی مویشیاں گیا جہاں پربہادر جوئیہ اور نعیم الطاف وغیرہ نے اس کی جیب سے ایک قیمتی موبائل اور نقدی رقم چوری کر لی جس نے اپنے طور پر تلا ش بسیار جاری رکھی بعد میں ملزمان کو پہچان لیا اور پولیس کے ذریعہ گرفتار کروایا لیکن ایس ایچ او تھانہ لڈن نے مبینہ طور پر چوروں سے رشوت لے کر انہیں رات کی تاریکی میں گھر بھیج دیا ، جس پر سید شیر شاہ سراپہ احتجاج بنا ہوا ہے ، چوری ، ڈکیتی اور اغواءجیسی سنگین نوعیت کی وارداتیں ایک طرف تو عوام الناس کے لیے خوف و بربریت کی علامت بنی ہوئی ہیں اور دوسری جانب پولیس تھانہ لڈن کے ایس ایچ او عبدالستار گجر ہیں کہ چوروں کو مبینہ طور پر رشوت لے کر چھوڑتے نظر آتے ہیں ، شہریوں نے ایس ایچ او تھانہ لڈن عبدالستار گجر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق ،آر پی او ملتان ، آئی جی پنجاب ، وزیر اعلیٰ پنجاب اور وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لے کر کاروائی کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ایس ایچ او تھانہ لڈن کو فی الفور معطل کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here