ایس ایس پی سانگھڑ کی سربراہی میں ضلع سانگھڑ میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی

اظہارے یکجہتی کشمیر،
آج کشمیر سے اظہارے یکجہتی کے سلسلے میں جناب ذیشان شفیق صدیقی ایس ایس پی سانگھڑ کی سربراہی میں ضلع سانگھڑ میں بھرپور جوش و جذبے کے ساتھ یوم یکجہتی کشمیر ریلی نکالی گئی جس میں جناب نثار احمد میمن ڈی سی سانگھڑ، چیمبرآف کامرس کے میمبرانِ سرکاری و نجی اداروں کے افسران و اسٹاف، سرکاری و نجی تعلیمی اداروں کے طالبہ کے ساتھ ساتھ سانگھڑ کے شہریوں، پرنٹ میڈیا سے تعلق رکھنے والے اشخاص اور پولیس کے جوانوں نے بھرپور شرکت کی۔ریلی کے شرکا نے ہاتھوں میں پاکستانی اور کشمیر کے پرچم اٹھا رکھے تھے جبکہ بینرز اور پلے کارڈز پر کشمیریوں سے اظہارے یکجہی اور بھارتی مظالم کے خلاف نعرے درج تھے دن 12 بجے شہر بھر میں سائرن بجا کر ٹریفک کی روانی روک دی گئی اور 5 منٹ کی خاموشی بھی اختیار کی گئی اس موقع پر ریلی میں موجود شرکاء نے خوب فلگ شگاف نعرے لگاے، پاکستان اور کشمیر کے ترانے بجائے گئے اور کشمیریوں کی آزادی کے لیے خصوصی دعائیں کے گئیں اس موقع پر جناب ایس ایس پی سانگھڑ نے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر ہماری شے رگ ہے کشمیر کو ہم سے کوئی جدہ نہیں کر سکتا اور انشااللہ ہم بہت جلد کشمیر کو انڈیا سے مکمل آزادی اور خود مختیاری دلا کر رہیں گے ہر پاکستانی کشمیریوں کے ساتھ ہے پاکستان زندہ باد کشمیر بنے گا پاکستان، سندھ پولیس زندہ باد ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here