اہم اطلاع

سوشل میڈیا پر آل پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ) کے جس ممبر کے متعلق خبر گردش کر ہی ہے۔اس شخص کا کونسل سے کوئی تعلق واسطہ نہ ہے ۔
جوایف آئی آر تھانہ سول لائن ساہیوال نے اس شخص پر درج کی ہے اس میں اس چیز کا کوئی ذکر تک نہ ہے (ایف آئی آر کی کاپی ساتھ لف ہے)یہ سب کونسل کو بدنام کرنے کی ایک سازش ہے ۔آل پاکستان میڈیا کونسل(رجسٹرڈ) ایک مکمل منظم اور مضبوط رجسٹرڈصحافتی تنظیم ہے ۔ اگر کسی شخص سے ہماری کونسل کا جعلی کارڈ برآمد ھوا ھو گا تو اس شخص کے خلاف چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل اشرف جعفری کل خود ڈی پی او صاحب ساہیوال کو جعل سازی کی درخواست دے رہے ہیں۔ انشاء اللہ کل چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل ڈی پی او ساہیوال سے ملاقات کے بعد اس بارے میں پریس کانفرنس کریں گے۔اور کونسل کے نام پر جو جعلی کارڈ سوشل میڈیا اور وٹس ایپ گروپس میں میسج کے ساتھ دکھایا جارہا ھے وہ ہماری کونسل کا کارڈ بھی نہ ھے۔
اشرف جعفری
مرکزی چیئرمین آل پاکستان میڈیا کونسل (رجسٹرڈ)

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here