اپنے ملک کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے آج سے وعدہ کریں کہ آپ جو بھی پراڈکٹ استعمال کریں گے وہ میڈ ان پاکستان ہو.صائمہ نورین

مہم میڈ ان پاکستان.

اپنے ملک کی معیشت کو فروغ دینے کے لئے آج سے وعدہ کریں کہ آپ جو بھی پراڈکٹ استعمال کریں گے وہ میڈ ان پاکستان ہو.
تاکہ ہمارے اپنے ملک کی معیشت تیز ہو سکے
نا جانے کیوں یہ کیسا المیہ ہے کہ ہم پاکستانی اپنے ملک کو بزنس دینے کی بجائے غیر ملکی پراڈکٹ کو اہمیت دیتے ہیں اور تمام پیسہ باہر ان ممالک کو بھیج دیتے ہیں
جبکہ اسی ملک پاکستان کے ہم باشندے ہو کر ہم پاکستانی اشیاء کو پسند نہیں کرتے
آئیں آج سے ہم یہ عہد کریں کہ جب بھی کوئی بھی چیز ہم خریدنے جائیں تو میڈ ان پاکستانی پہ اسرار کریں
اور میں تمام مارکیٹ والوں سے شاپ کیپرز سے بھی درخواست کرتی ہوں کہ آپ بھی میڈ ان پاکستان کی پراڈکٹ پہ اعتماد کریں اور عوام کو اس کی اہمیت سے اجاگر کریں
تاکہ ہمارا ملک آگے بڑھے ترقی کرے
دیکھنے میں پڑھنے میں یہ پیغام شائد آپ لوگوں کو بہت ہی معمولی لگے گا مگر یقین جانئے ہمارے اس عمل سے ہمارے ملک کو بہت فائدہ ہوگا.
ہمارا ملک ہی ہماری پہچان ہے اور اس کی ترقی و خوشحالی کے لئیے ہمیں قدم آگے بڑھانا چاہئے.
اور یہ عزم کرنا ہے کہ اب میڈ ان پاکستان پہ ہی اعتماد کرئیں گے.
صائمہ نورین ڈسٹرکٹ پریذیڈنٹ وومن وہاڑی.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here