اوکاڑہ کے ینگ ڈاکٹرز نے کالی پٹیاں باندھ کر کام کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا-

اوکاڑہ کے ینگ ڈاکٹرز نے کالی پٹیاں باندھ کر کام کرتے ہوئے احتجاج ریکارڈ کروایا-
احتجاج کا مقصد اوکاڑہ میں ڈاکٹر ز کے لیے ناقص سیکورٹی صورتحال اور پرائمری سیکنڈری کے ڈاکٹرز کی تنخواہوں کے اضافے میں امتیازی سلوک اور بلاوجہ تاخیر ہے-
اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاب کے صدر ڈاکٹر قاسم عوان کے ہمراہ پوری پنجاب کی ٹیم نے ڈی ایچ کیو اوکاڑہ کا دورہ کیا اور احتجاج میں بھرپور شرکت کی-
وائ ڈی اے کے صدر ڈاکٹر قاسم عوان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی اور تنخواہوں میں تاخیر کے معاملے پر ہم وائ ڈی اے اوکاڑہ کی ٹیم کے ساتھ کھڑے ہیں-
اس موقع پر وائ ڈی اے اوکاڑہ کے عہدے دار ڈاکٹر اسد علی ، ڈاکٹر فیصل رؤف , ڈاکٹر اویس اکرم , ڈاکٹر اعظم رانا ، ڈاکٹر کاشف ، ڈاکٹر حمزہ اور ڈاکٹر حافظ اعجاز کا کہنا تھا کی اوکاڑہ کے ڈاکٹرز تمام تر مسائل کے حل کے لیے ایک ہی تنظیم کی طرف دیکھتے ہیں اور وہ وائ ڈی اے پنجاب ہے-
ڈاکٹر فرمان علی اوکاڑہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here