اوکاڑہ بھینسوں کی شہر سے باہر منتقلی کا معاملہ مدینہ کالونی میں صادق گجر اور اس کے ساتھیوں کا انتظامیہ پر حملہ ۔ملزمان کی طرف سے انتظامیہ پر فائرنگ

اوکاڑہ
بھینسوں کی شہر سے باہر منتقلی کا معاملہ
مدینہ کالونی میں صادق گجر اور اس کے ساتھیوں کا انتظامیہ پر حملہ ۔ملزمان کی طرف سے انتظامیہ پر فائرنگ

ملزمان کی فائرنگ اور پتھراؤں سے ایس ایچ او قلب سجاد اے ایس آئی محمد حفیظ سمیت چھ سول انتظامیہ اور پولیس کے اہلکار زخمی

ملزمان نے اسسٹنٹ کشمنر عمر مقبول سی او ٹی ایم اے فدا افتخار میر سمیت انتظامیہ کے افسران کو یرغمال بنا لیا

مذاکرات کے بعد یرغمال بنائے گئے افسران کی بازیابی

پولیس نے مرکزی ملزم صادق گجر سمیت متعدد افراد کو حراست میں لے لیا

اوکاڑہ شہر میں جگہ جگہ بنائے گئے بھینسوں باڑوں کی وجہ سے اکثر سیوریج کا نظام بند رہتا تھا اور علاقے کے عوام مختلف قسم کی بیماریوں میں مبتلا ہو جاتے تھے جس پر دو ہزار آٹھارہ میں ضلعی انتظامیہ اور بھینسوں کے باڑوں کے مالکان کے درمیان ایک معاہدہ طے پایا جس کے مطابق انتظامیہ ان کو شہر سے باہر جگہ الاٹ کرے گی اور یہ سب لوگ اپنے جانور شہر سے باہر لے جائیں گے مگر جگہ ملنے کے باوجود بھی کئی گھروں میں ابھی بھی باڑے بنے ہوئے تھے اور ان کو متعدد بار نوٹس بھی دیا گیا مگر ان کی طرف سے کوئی عملدرامد نہ ہوا اسی سلسلے میں آج اسسٹنٹ کمشنر عمر مقبول نے پولیس اور تصیل ایڈمنسٹریشن کے سلمہ سمیت جب جانوں کو شہر سے باہر نکالنے کی کوشش کی تو ملزمان نے انتظامیہ پر حملہ کر دیا جس سے ایس ایچ او قلب عباس اے ایس آئی محمد حفیظ سمیت متعدد پولیس اہلکار اور ٹی ایم اے کے ملازمین زخمی ہو گئے ملزمان نے اسسٹنٹ کمشنر سی او فدا افتخار میر سمیت متعدد ملازمین کو یرغمال بنا لیا جن کو بعدازاں مذاکرات کے بعد چھوڑ دیا گیا پولیس نے مرکزی ملزم صادق گجر سمیت متعدد افراد کو گرفتار کر لیا اور علاقے میں مذید پولیس کی نفری طلب کر لی
ڈاکٹر فرمان علی اوکاڑہ

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here