اوستا محمد آل پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ

اوستا محمد آل پارٹی شہری ایکشن کمیٹی کی جانب سے بجلی کی غیر اعلامیہ لوڈشیڈنگ پینے کے صاف پانی کی عدم فراہمی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ دھرنا مظاہرہ
اوستا محمد آل پارٹی کمیٹی کے چیرمین مولانا عبدالمجید جتک قبائلی رہنما میر اسلم عمرانی نیازاحمد کی قیادت میں جناح روڈ سے ایک احتجاجی ریلی نکالی گئی اور یو بی ایل چوک پر دھرنے کی شکل اختیار کر گئی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کے ساتھ کیسکو کی سوتلی ماں جیسا سلوک جاری ہے شہر میں 18گھنٹے کی لوڈشڈنگ سے کاروبار ٹھپ ہوکر رہ گیا ہے شہر میں پبلک ہیلتھ کی نااہلی کی وجہ سے آدھے شہری پینے کے پانی سے محروم ہیں جبکہ واپڈا کیسکو ایس ڈی او کی ملی بھگت سے اپنے من پنسد فیڈروں کی بجلی فراہمی کرتے ہیں جبکہ موجودہ حکومت کی تبدیلی کے نعرے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں ہم بلوچستان حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں وہ اس اہم اشو کو اٹھا کر اوستا محمد میں بجلی اور پانی کے اشو کو فوری حل کروائیں
رپورٹ آدم خان سومرو

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here