انچارج کمپلینٹ سیل ڈی پی او وہاڑی نجابت بھٹی کرپشن کنگ بن گیا ، سائلین کو غلیظ گالم گلوچ نکالنا ،ناروا سلوک کرنا اور مٹھائی مانگنا معمول بنا لیا ، عوام الناس کا احتجاج اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ

تفصیلات کے مطابق ڈی پی او وہاڑی کے کمپلینت سیل میں آجکل نجابت بھٹی کا راج ہے جو ہر آنے والے سائل کو بے عزت کرتا ہے ناروا سلوک کرتا ہے اور بات بات پر مٹھائی مانگتا نظر آتا ہے ، ذرائع کے مطابق نجابت بھٹی ضلع وہاڑی کا رہائشی ہے اور ڈی پی او آفس میں کافی طویل عرصہ سے تعینات ہے ، اور علاقہ بھر میں اس نے مشہور کروا رکھا ہے کہ کوئی بھی کام ہو مجھ سے رابطہ کریں میںکروادوں گا جب کہ کام کروانے کے لیے رشوت بھی مانگتا ہے ، جس کی وجہ پولیس کا مورا ل پورے ضلع میں ڈاﺅن کر دیا ہے ، عوام الناس فاخر ، نسیم ، محمد حسین ، اللہ یار ، قاسم، فرحان ، محمد نیامت نے احتجاج کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ نجابت بھٹی کو فی الفور معطل کر کے انکوائری سٹینڈ کی جائے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here