اغواء برائے تاوان کا مغوی6سالہ احمد وہاڑی پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے 10 گھنٹے میں بحفاظت برآمد. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش

اغواء برائے تاوان کا مغوی6سالہ احمد وہاڑی پولیس کی انتہائی پیشہ ورانہ مہارت سے 10 گھنٹے میں بحفاظت برآمد. ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق کی پولیس ٹیم کو شاباش
تفصیلات کے مطابق 6 سالہ محمد احمد ولد محمد رضوان قوم ملک سکنہ محلہ صدیق اکبر میلسی کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار اغواء کاروں نے گھر کے باہر کھیلتے ہوئے اغواء کر لیا تھا اور 10 لاکھ تاوان کا مطالبہ کیا تھا ۔ جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی اختر فاروق نے خود آپریشن کی نگرانی کرتے ہوئے ڈی ایس پی میلسی اعجاز احمد ، سی آئی اے کے محمد نوید ایس آئی ، رووف احمد اور ایس ایچ او تھانہ سٹی میلسی عبد الباری پر مشتمل سپیشل ٹیم کے ذریعے پیشہ ورانہ مہارت دکھاتے ہوئے 10 گھنٹے میں بچہ ملتان سے بغیر تاوان دیئے برآمد کر کےورثاء کے حوالے کردیا ملزمان کی گرفتاری کیلئے ریڈ کیے جارہے ہیں ۔شہریوں نے ڈی پی او وہاڑی اختر فاروق اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ان پر پھولوں کی پتیاں نچھاور کیں اور وہاڑی پولیس زندہ باد کے نعرے لگائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here