اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

اسلام آباد: ہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پر سزا معطلی کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کرلی۔

مسلم لیگ (ن) کے صدر شہبازشریف نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی ضمانت پر رہائی کیلئے عدالت سے رجوع کیا اور اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی۔

شہبازشریف نے اپنی درخواست میں مؤقف اپنایا ہےکہ نواز شریف کی صحت شدید خراب ہے، وہ متعدد بیماریوں کی وجہ سے بہت تکلیف میں ہیں لہٰذا انہیں پاکستان یا بیرون ملک علاج کی اجازت دی جائے۔

درخواست میں نوازشریف کو العزیزیہ ریفرنس میں سنائی گئی سزا بھی معطل کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

رجسٹرار آفس کا اعتراض

ذرائع کے مطابق نوازشریف کی سزا معطلی کیلئے شہبازشریف کی درخواست پر رجسٹرار آفس نے اعتراض عائد کیا اور کہا کہ درخواست گزار شہبازشریف متاثرہ فریق نہیں۔

تاہم اسلام آباد ہائیکورٹ نے نوازشریف کی طبی بنیادوں پرسزا معطلی کی درخواست کو اعتراض کے ساتھ سماعت کیلئے مقرر کرلیا ہے جس کے بعد جسٹس عامرفاروق اور جسٹس محسن اختر کیانی آج ہی درخواست پر سماعت کریں گے۔

یاد رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف چوہدری شوگر مل کیس میں نیب کی حراست میں ہیں جب کہ احتساب عدالت کی جانب سے انہیں العزیزیہ ریفرنس میں7 سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here