اسلام آباد: قومی سلامتی کمیٹی نے جماعت الدعوة اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی کا حکم جاری کردیا۔

اپنی بات نیوز کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں تینوں مسلح افواج کے سربراہان، ڈی جی آئی ایس آئی، وزیر خزانہ، وزیر دفاع، وزیر خارجہ اور وزیر مملکت برائے داخلہ بھی شریک ہوئے۔

اجلاس میں قومی سلامتی کمیٹی نے وزارت داخلہ کو ہدایت جاری کی کہ وہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کرے اور دونوں تنظیموں پر پابندی کا نوٹی فکیشن فوری طور پر جاری کرے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here