اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری کو ڈپٹی اسپیکر کے عہدے پر بحال کردیا۔
سپریم کورٹ آف پاکستان نے تحریک انصاف کے رہنما قاسم سوری سے متعلق الیکشن ٹریبیونل کا فیصلہ مسترد کرتے ہوئے انہیں سابقہ عہدے پر بحال کردیا۔سپریم کورٹ آف پاکستان میں قاسم سوری کی ٹریبونل کے فیصلہ کے خلاف اپیل پرسماعت ہوئی، کیس کی سماعت جسٹس عمر عطاء بندیال کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی، جس میں وکیل نعیم بخاری نے دلائل دیے۔نعیم بخاری کا کہنا تھا کہ میرا موکل قاسم سوری پانچ ہزار سے زائد ووٹوں کے مارجن سے جیتا، میرے موکل کے 25973 ووٹ اور رنراپ نے 20089 ووٹ لئے، نادرا نے غیرمعیاری سیاہی پر 52 ہزارووٹ مسترد کردیئے، غیرمعیاری سیاہی کا ذمہ دارمیرا موکل کیسے ہو سکتا ہے؟ میرے موکل نے 25 ہزار ووٹ لیے۔
عدالت نے قاسم سوری کی درخواست سماعت کیلئے منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ درخواست پر فیصلے تک حلقے میں ضمنی انتخابات نہ کرائے جائیں۔
تاہم پی ٹی آئی رہنما علی محمد خان نے کہنا ہے کہ کورٹ نے فیصلے تک قاسم سوری کے حلقہ میں‌دوبارہ الیکشن کو حکم امتناعی کے باعث روک دیا ہے اور قاسم سوری بدستور ایم این اے رہیں‌گے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here