اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر اسلام آباد ٹانک سے اغوا

اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر اسلام آباد ٹانک سے اغوا
پشاور:
اسسٹنٹ کمشنر ایف بی آر اسلام آباد ریاض میانی کو ٹانک میں نامعلوم افراد نے تین اہلکاروں سمیت اغوا کرلیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق ریاض میانی اپنے آبائی گاؤں کوٹ مرتضیٰ میں والدہ کی فاتحہ خوانی کیلئے آئے تھے، جہاں نامعلوم نقاب پوش مسلح افراد نے انہیں تین ساتھیوں سمیت اغوا کرلیا ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اغواکار قانون نافذ کرنے والے ادارے کی وردی میں ملبوس تھے۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر ٹانک اور ڈیرہ اسماعیل خان پولیس نےعلاقےمیں سرچ آپریشن شروع کردیاہے اور علاقے کی مکمل ناکہ بندی کردی گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here