اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور سول جج نے چھاپہ مار کر سب انجینئر کو رشوت لیتے ھوے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا

بورےوالا.
اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن اور سول جج نے چھاپہ مار کر سب انجینئر کو رشوت لیتے ھوے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا . اسسٹنٹ ڈائریکٹر انٹی کرپشن محمد سرفراز ابیک اور سول جج علاقہ مجسٹریٹ بورے والا محمد آصف اقبال نے مدعی ساجد محمود ولد محمد شفیع کی ددخواست جس میں اس نے موقف اختیار کیا کہ سب انجینئر محمد شفیق تحصیل کونسل بورے والا نے مجھے سے بل پاس کرنے کے لئے 30 ہزار رشوت مانگی ھے اور 20ہزار روپے مجھ سے وصول کرچکا ھے اور باقی دس ہزار روپے مزید مانگ رہا ھے جس پر انہوں نے چھاپہ مار کر سب انجینئر کا دس ہزار روپے رشوت لیتے ھوے موقع پر پکڑ لیا اور رشوت کی رقم برآمد کرکے سب انجینئر کو گرفتار کرکے جیل بھیج دیا

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here