اجناس اور جانوروں کی خریدوفرخت کرنے کےلئے جانیوالے دو افراد لاپتہ اجناس کا بیوپاری سترہ لاکھ جبکہ جانوروں‌کی خریدوفروخت کا بیوپاری ایک بکرہ اور چالیس ہزار روپے پاس رکھتے تھے

اجناس اور جانوروں کی خریدوفرخت کرنے کےلئے جانیوالے دو افراد لاپتہ اجناس کا بیوپاری سترہ لاکھ جبکہ جانوروں‌کی خریدوفروخت کا بیوپاری ایک بکرہ اور چالیس ہزار روپے پاس رکھتے تھے
تفصیل کے مطابق لڈن کے نواحی علاقہ پل کرم واہ کے رہائشی طالب نے تھانہ لڈن میں درخواست گزاری کہ مورخہ 01.12.2019 کو تقریبا 10 بجے برادرم خالد حسین گھر سے 17 لاکھ لیکر زرعی اجناس کی خریداری کرنے کےلئےگھر سے نکلا کافی وقت گزرنےکے باوجور گھر نا پہنچا تومجھے تشویش لاحق ہوئی اور میں گھر سے تلاش کرنےکےسلسلہ میں نکلا تو راستہ میں غلام مصطفی اور حافظ ابراہیم سے ملاقات ہوئی جن سے پتہ چلا کہ تین کس نامعلوم اشخاص خالدکوکار برنگ سفید بلا نمبری میں وہاڑی کی جانب لےجا رہے تھے میں نےاپنےطورپربہت تلاش کیا لیکن اسکا سراغ نہ ملا پولیس تھانہ لڈن نے مقدمہ درج کرکے تلاش جاری شروع کر دی جبکہ دوسرے واقع میں‌لڈن کے نواحی علاقہ موضع تجوانہ کا رہائشی مشتاق احمد تجوانہ جو 2019-12-04 اپنے گھر سے مبلغ 40000روپے اور ایک بکرا جس کو بیچنے کےلیے پنجاب کی مشہور لڈن مویشی منڈی پر گیا۔تاحال مشتاق احمد کا کوئی سراغ نہ مل سکا،ان کے لواحقین درد و غم سے نڈھال ہیں ذرائع سے معلوم ہوا کہ دو نا معلوم شخص اس ضعیف مشتاق احمد کو حاصل پور روڈ کی طرف لے جارہے تھےکچھ دیر باد وہ وہاں سے رفوچکر ہوگئے وزیر اعلی پنجاب اور اعلی حکام سے اپیل کرتےہیں کہ مشتاق احمد کو ڈھونڈ کر ان کے لواحقین تک پہنچایا جائے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here