آسماں سے گرا کھجور پر اٹکا.

آسماں سے گرا کھجور پر اٹکا.
میاں چنوں کے نواحی گاؤں 112 پندرہ ایل کے کسان قاسم علی نے بتایا کہ اُسکا بیل چوری ہوگیا تھا, جو تھانہ کسوال پولیس نے چوروں سے برآمد کرلیا جب پولیس نے میرا چوری شدہ بیل مجھے واپس دینا تھا تو مجھ سے دس ہزار رشوت مانگ لی, رشوت کے پیسے نہ دینے پر تھانہ کسوال کے پولیس کے منشاء جٹ نے بیل دینے سے انکار کردیا اور اپنی پولیس والی روش کو جاری رکھتے ہوئے دھمکیاں دیں, میں نے مزید ذلت و رسوائی سے بچنے کے لئے دس ہزار رشوت دی اور اپنا چوری شدہ بیل واپس لے لیا, متاثرہ قاسم علی نے بتایا کہ یہ نا انصافی ہے. ہم پولیس کو اپنا محافظ سمجھتے ہیں مگر افسوس کی بات کہ پولیس نے ہمارے چوری ہوئے بیل پر ہی ہمیں لوٹ لیا, متاثرہ نوجوان نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے فوری نوٹس لیکر غریب کسان کی داد رسی کرنے اور پولیس میں چھپی ایسی گالی بھیڑوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے.

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here