آئی سی سی نے بھارت کو آئندہ برس ہونے والے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

آئی سی سی نے بھارت کو آئندہ برس ہونے والے سال ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کا میزبان برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے انعقاد کے حوالے سے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کے ویڈیو لنک کے ذریعے ہونے والے ایک اہم اجلاس میں آئندہ برس ہونے والے ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا میزبان ملک کے لیے بھارت کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا گیا ہے جب کہ آسٹریلیا اب 2022 کے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کی میزبانی کرے گا۔

قبل ازیں بھارت اور آسٹریلیا کے درمیان چند روز پہلے میگا ایونٹس کی میزبانی کے حوالے سے مشاورت بھی ہوئی تھی جس سے اب بورڈ ممبران کو آگاہ کیا گیا ہے۔ جنہوں نے اتفاقِ رائے سے ان ایونٹس کے میزبان ممالک کی باقاعدہ منظوری دیدی۔

آئندہ سال ورلڈکپ کی میزبانی کیلیے جوڑتوڑ جاری

واضح رہے کہ 2020 کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ اکتوبر اور نومبر میں آسٹریلیا میں ہونا تھا لیکن کورونا وائرس کے سبب آئی سی سی نے اسے ایک سال کے لیے ملتوی کردیا تھا تاہم میزبان ملک کا فیصلہ نہیں کیا گیا تھا جب کہ 2021 کا ویونٹ بھارت میں ہونا پہلے سے ہی طے تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here